تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائد آبادمیں طبی سہولیات کا فقدان

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائد آبادمیں طبی سہولیات کا فقدان

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قائد آبادمیں طبی سہولیات کا فقدان ہسپتال میں منظور شدہ متعدد آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں

قائد آباد (نمائندہ دنیا) تحصیل قائد آباد کی تقریباً تین لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں، سماجی و عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور جدید طبی آلات کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کیے جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سرجن، آرتھوپیڈک سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ، یورولوجسٹ، آئی سپیشلسٹ، ڈینٹل سپیشلسٹ، الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ، میڈیکل فزیشن، ایم ایل سی کیلئے میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسر، لیبارٹری ٹیکنیشن، ایکسرے ٹیکنیشن، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، سپورٹ ایمبو لینس اور ٹراما سینٹر جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، جس کے باعث روزانہ آنے والے مریضوں کو معمولی اور پیچیدہ علاج کے لیے خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل قائد آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر موجودہ طبی سہولیات ناکافی ہیں، جبکہ ہسپتال میں پنجاب حکومت کی منظور شدہ متعدد آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں، جس کے باعث مریضوں کو بروقت علاج میسر نہیں آ رہا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ تمام منظور شدہ آسامیوں پر فوری تعیناتیاں، جدید طبی مشینری کی فراہمی اور ٹراما سینٹر کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو اپنے شہر میں معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...