10گھنٹوں میں چشمہ بیراج میں 50ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا
10گھنٹوں میں چشمہ بیراج میں 50ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا پانی کی آمد 2لاکھ 60ہزار 300،اخراج 2لاکھ 50ہزار 300کیوسک ریکارڈ
میانوالی (نامہ نگار)پانی کی بڑھتی ہوئی آمد اور چند دن کے تیز بہاو کے بعد دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی جارہی ہے فلڈ کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 10 گھنٹوں میں چشمہ بیراج میں 50 ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا ہے تاہم چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے چشمہ بیراج میں گزشتہ روز پانی کی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک ریی جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ارساء چشمہ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 645 فٹ ہو گیا ہے اور چشمہ بیراج کے تمام سپل ویز کھلے ہوئے رہے حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تحصیل پپلاں کے مختلف موضع جات موضع شاہنواز والا، میلے والی اور ڈھنگانہ دریائی کٹاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دریائی کٹاؤ کی وجہ ان موضع جات کے ساحلی و نشیبی علاقوں میں اب تک سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور درجنوں کچے مکانات دریا برد ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں خاندان اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر چکے ہیں تاریخی شیر شاہ سوری روڈ بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں آ چکا ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان موضع جات کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنانے کیلئے ابھی تک نہ تو کوئی فنڈز جاری کیے گئے اور نہ ہی کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں آئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر ان موضع جات کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیے فوری بند تعمیر نہ کیے گئے تو یہ علاقے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments