15دن کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا انتقال
15دن کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا انتقال چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کے بعد بہن، پھر والد اور آخر میں والدہ بھی چل بسا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)تحصیل کوٹ مومن کے نواحی گاؤں نصیر پور کلاں میں صرف 15 دن کے دوران ایک ہی خاندان کے چار افراد انتقال کر گئے ، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ذرائع کے مطابق چار بہنوں کے اکلوتے بھائی قاسم رانجھا کے انتقال کے بعد خاندان مسلسل صدمات سے دوچار رہا۔ بعد ازاں ان کی ایک بہن، پھر والد اور آخر میں والدہ بھی انتقال کر گئیں، جس سے پورا خاندان شدید غم میں ڈوب گیا۔اس المناک سانحے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ شہریوں نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments