خطرناک درخت کا معاملہ تین محکموں میں کشیدگی کا باعث بن گیا

خطرناک درخت کا معاملہ تین محکموں میں کشیدگی کا باعث بن گیا

خطرناک درخت کا معاملہ تین محکموں میں کشیدگی کا باعث بن گیامحکمہ جنگلات نے محکمہ زراعت کے آفیسر کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کوٹ مومن میں لاری اڈہ سہولت بازار کے قریب حالیہ بارش کے دوران خطرناک قرار دیئے گئے درخت کا معاملہ تین محکموں میں کشیدگی کا باعث بن گیا، محکمہ جنگلات نے محکمہ زراعت کے آفیسر کے خلاف درخت چوری کر مقدمہ درج کروا دیا محکمہ جنگلات حکام کا دعویٰ ہے کہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر کھڑے قیمتی سفیدہ کے درخت کی مبینہ غیر قانونی کٹائی کی اطلاع پر فارسٹ رینجر اور انچارج للیانی بیٹ شہزاد حسن دوران گشت فارسٹ انسپکٹر محمد ابوبکر عثمان اور فارسٹ رینجر رستم بشیر کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ نامعلوم افراد ایک سرکاری سفیدہ کا درخت کاٹ رہے تھے ، جبکہ زراعت آفیسر اسرار کاظم مبینہ طور پر درخت کی کٹائی کروا رہا تھافارسٹ حکام نے اسرار کاظم کو آگاہ کیا کہ مذکورہ درخت محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے ، تاہم اس نے مبینہ طور پر کٹائی روکنے سے انکار کر دیااورپولیس کے پہنچنے سے قبل ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،غیر قانونی طور پر کاٹے گئے سرکاری درخت کی مالیت ایک لاکھ چار ہزار روپے بتائی گئی ہے ، اور فاریسٹ رینجر شہزاد حسن کی مدعیت میں اسرار کاظم اور دو نامعلوم افراد کے سرکاری درخت کی غیر قانونی کٹائی کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...