نقب زنی میں ملوث گینگ گرفتار ، 7 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
نقب زنی میں ملوث گینگ گرفتار ، 7 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان احسن، کامران اور شاہد عمران کے قبضے سے 7 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او لکسیاں اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مال و جان کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments