بھاگٹانوالہ ،پانچ روز سے لاپتہ شہری کی لاش فصلِ کماد سے برآمد
پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کے نواحی علاقے میں پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے شہری افضل دودھی کی لاش فصلِ کماد سے برآمد ہوئی ہے ۔ اہلِ خانہ کے مطابق افضل دودھی پانچ روز قبل گھر سے نکلا تھا جس کے بعد واپس نہ پہنچنے پر اس کی تلاش شروع کی گئی۔گزشتہ روز تلاش کے دوران افضل دودھی کی نعش فصلِ کماد سے برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے ، جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments