ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے

 ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے

کوٹمومن سے محمد سلیمان، محمد علی رضا،اقبال کالونی سے رشید خان کی موٹرسائیکلیں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 33جنوبی کے قریب سرفراز احمد سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گے ،جبکہ واپڈا کالونی کے جاوید اقبال اور 41شمالی کے عمیر کرڑ کے فارم ہاؤسزسے قیمتی پرندے اور بھاری مالیت کا متفرق سامان،110جنوبی کے اسلم حیات کے سروس اسٹیشن سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، پیٹرول، ڈیزل وغیرہ ،کوٹ فرید کے شہاب الدین،56جنوبی سے مظہر اقبال،اعجاز کالونی کے محمد کامران،ظہور حیات کالونی کے علی عمر،93شمالی کے سکندر حیات،لک موڑ کی زاہدہ بی بی ،بھرت شرقی کے محمد ابرار کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،موبائلز وغیرہ،مسلم بازار سے محمد طلحہ،کوٹمومن سے محمد سلیمان،91جنوبی سے محمد علی رضا،اقبال کالونی سے رشید خان کی موٹرسائیکلیں ،127جنوبی کے محمد اجمل کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کرلئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...