اقلیتوں کے قومی دن کے خالق شہید شہباز بھٹی ہیں،طاہر نوید چوہدری

اقلیتوں کے قومی دن کے خالق شہید  شہباز بھٹی ہیں،طاہر نوید چوہدری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے چیئر مین پاکستان مینارٹیز الائنس طاہر نوید چوہدری کا اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قائد اعظم کی تقریر پالیسی ساز تھی۔۔۔

 جس میں انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریق رنگ نسل اور مذہب برابر کے شہری ہونگے ، انہوں نے یہ بات بھی واضح کر دی تھی کہ مذہبی آزادی اس طرح ہو گی کہ آپ اپنی کسی بھی عبادتگاہ مساجد ، مندروں اور چرجز میں جانے کیلئے آزاد ہیں، اقلیتوں کے قومی دن کے خالق شہید شہباز بھٹی ہیں، جس کی وجہ سے 62 سالہ پاکستان بننے کے بعد 2009ء میں یہ دن اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے منایا جانے لگا، میں قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج اس دن کو جو مرضی نام دیں، کوئی اسے سیاہ دن کہے یا مساوات کا دن، شہباز بھٹی نے اقلیتوں کا دن منانے کا موقع فراہم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...