کاغذات پر دستخط کی کوشش ،بھائی اور بھاوج کا بہن پر مبینہ تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجم ٹاؤن میں وراثتی جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط اور انگوٹھے لگوانے کی کوشش کے دوران بھائی اور بھاوج کا بہن پر مبینہ تشدد اور پرس سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے چوری نکال کر لے گئے۔۔۔
متاثرہ خاتون نیلم شہزادی کے مطابق اس کا بھائی محمد ایوب اپنی اہلیہ شیزہ کے ہمراہ موٹر سائیکل کی کاپی لینے کے بہانے گھر میں داخل ہوا محمد ایوب نے وراثتی جائیداد کے کاغذات نکال کر زبردستی دستخط اور انگوٹھا لگوانے کی کوشش کی، انکار پر پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی،جبکہ اسکی بیوی شیزہ نے اسے بالوں سے پکڑ لیا جبکہ محمد ایوب نے پسٹل کے بٹ سے ناک پر وار کیا، جس سے وہ زخمی ہوکر گر گئی اور ملزمان نے مبینہ طور پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کیا۔ شور پر اہل محلہ پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے اور خاتون کے مطابق جاتے ہوئے شیزہ اس کے پرس سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے بھی نکال لے گئی پولیس تھانہ اربن ایریا نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments