چشمہ ، پپلاں اور نواح میں جشنِ آزادی کی آمد نے شہر کی فضا کو سبز ہلالی رنگ میں رنگ دیا

چشمہ ، پپلاں اور نواح میں  جشنِ آزادی کی آمد نے شہر کی  فضا کو سبز ہلالی رنگ میں رنگ دیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ، چشمہ ، پپلاں اور نواح میں جشنِ آزادی کی آمد نے شہر کی فضا کو سبز ہلالی رنگ میں رنگ دیا ہے گلیاں بازار اور چوک قومی پرچموں سے سجنے لگے ہیں۔۔۔

 جبکہ جشن کی خریداری کے سامان کے لیئے مختلف مقامات پر اسٹالز بھی لگا دیئے گئے ہیں جہاں پر خریداروں کا جوش و خروش دیدنی یے اور بھرپور خریداری ہو رہی ہے علاوہ ازیں سرکاری دفاتر، بلڈنگوں، سکول کالجز ، تھانوں اور عدالتوں و دیگر عمارات کو بھی ضلعی و تحصیل حکومتیں جھنڈے جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا رہی ہیں ۔جس سے ضلع بھر کی فضاء خوشگوار اور ماحول مسحور کن ہو چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...