وطن عزیزکی سالمیت کے لئے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی،حافظ ضیاء الرحمن

وطن عزیزکی سالمیت کے لئے  قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ  کھڑی،حافظ ضیاء الرحمن

بھلوال(نمائندہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن رانا نے کہا ہے کہ وطن عزیزکی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔۔

 یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اورشرانگیزی کے خلاف افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اورجرات م مندانہ اقدامات قوم کے لئے باعث فخرہیں پاکستانی عوام ہر سطح پر اپنی بہادرافواج کی حمایت جاری رکھیں گے اورکسی بھی بیرونی سازش یا جارحیت کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کا اتحاد اوریکجہتی ہی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتا ہے افواج پاکستان نے ہر محاذپر ہمیشہ ملک کا دفاع یقینی بنایا ہے ۔اورآئندہ بھی کوئی قوت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر ہونیوالے ملک کیخلاف پراپوگینڈہ کے خاتمہ کیلئے اپنے ملک کی آن بان شان اور پاک فوج کے حق میں خصوصی مہم چلائیں اور بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھائیں کہ کون امن کا خواہاں ہے اورکون امن اومان کو تباہ کرکے خون خرابہ چاہتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...