میلہ دیکھنے آئے شخص کے اپنے ہی ساتھی موٹر سائیکل لے کر فرار
سلانوالی(نمائندہ دنیا)قریبی گاؤں سے سلانوالی میلہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے شخص کے اپنے ہی ساتھی نیا ہونڈا 70 موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سرو والا تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے رہائشی مسمی عبدالرحمن ولد مولا بخش قوم ساہمل نے تھانہ سلانوالی کو ایک درخواست وا گزار کی تھی جس میں کہا گیا کہ میں اور میرے ہمراہ ایک دوست ناصر ولد امیر قوم ہرل سکنہ محمد والا میرے ذاتی موٹر سائیکل نمبر 4763 ایس جی این ہونڈا 70 مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے پر سوار ہو کر سلانوالی شہر آئے تو ناصر نے کہا کہ سلانوالی میں میرا ایک دوست ہے اسے بھی میلہ میں لیے چلتے ہیں میں نے کہا کہ ٹھیک ہے ۔لے چلو ناصر نے پھر ایک اور نامعلوم شخص کو ہمراہ لے لیا اور ہم 4 افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر میلہ میں پہنچ گئے جہاں پر ناصر نامی شخص نے مجھے کہا کہ موٹر سائیکل کی چابی مجھے دے دو میں سائیکل سٹینڈ پر موٹرسائیکل کو کھڑا کر کے آتا ہوں اور وہ موٹر سائیکل کی چابی لے گئے اور موٹر سائیکل لے کر غائب ہو گئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments