میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

واضح احکامات کے باوجودبروقت تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں کی جاتی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے ملازمین سراپائے احتجاج بن گئے گزشتہ روز انہوں نے بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود انہیں بروقت تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے وہ شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔متاثرہ ملازمین اور بزرگ پینشنرز نے ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اعلی حکام سے استدعا کی ہے کہ انہیں بروقت تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...