پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردا ر ناقابل فراموش ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز
بھلوال (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسزسرگودھا محمد عاطف سندھو نے کہاہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردا ر ناقابل فراموش ہے۔
تمام اقلیتوں کو پاکستان میں دوسرے شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں آئین پاکستان ان کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے وہ ڈاکٹر عبدالقدیر ہال بھلوال میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کی جانب سے جشن یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل، چیف آفیسر بلدیہ مہر وقاص احمد ہرل، ضیاالرحمن رانا۔سولیسٹر رانا شہزاد علیم،ملک ، پادری بابو جاوید انچارج کیتھولک چرچ بھی موجود تھے ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری دیگر اقلیتوں میں اکثریت میں ہے یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ، بلدیاتی اداروں اور دیگر جگہوں پر ان کی مناسب نمائندگی موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان اقلیتوں کو مذہبی رسومات انجام دینے کی اجازت دیتا ہے اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ملازمتوں میں کوٹے اور کالج و یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے بھی اقلیتی طلبا کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments