فیلڈ سٹاف حساس مقامات کی نگرانی یقینی بنائیں، چیف انجینئر

فیلڈ سٹاف حساس مقامات کی نگرانی یقینی بنائیں، چیف انجینئر

کسی بھی انتہائی سیلابی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں

داؤدخیل(نماندہ دنیا)چیف انجینئر سرگودھا صداقت لطیف کے ہمراہ سپرنٹنڈنگ انجینئر تھل کینال سرکل میانوالی،یاسر منیر اور ایگزیکٹو انجینئر کالا باغ ہیڈورکس ڈویژن احمد رفیق اور فیلڈ اسٹاف نے جناح بیراج، تھل کینال اور ان کے معاون ڈھانچوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران چیف انجینئر صداقت لطیف کو موجودہ سیلابی صورتحال اور جناح بیراج و تھل کینال کی ریگولیشن اور آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف انجینئر نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی چوکس رہیں، تمام حساس مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں اور کسی بھی انتہائی سیلابی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

چیف انجینئر نے کینال ریسٹ ہاؤس، داؤد خیل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی اور تزئینی کاموں کا جائزہ لیا اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا اندازہ کیا۔ انہوں نے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ باقی کاموں کو معیار اور طے شدہ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیا جائے ۔ چیف انجینئر آبپاشی، سرگودھا زون، صداقت لطیف نے سپرنٹنڈنگ انجینئر تھل کینال سرکل یاسر منیر،اور ایگزیکٹو انجینئر میانوالی کینال ڈویژن احمد رفیق کے ہمراہ میانوالی لفٹ اریگیشن اسکیم کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...