گھوڑی کی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں، تڑپ ترُ پ کر ہلاک

گھوڑی کی دونوں ٹانگیں کاٹ  ڈالیں، تڑپ ترُ پ کر ہلاک

بھلوال(نمائندہ دنیا)سنگدل ملزمان نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی گھوڑی پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔

 شدید زخمی گھوڑی کئی گھنٹوں تک خون میں لت پت زمین پر تڑپتی رہی، تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکی۔واقعہ بھلوال کے نواحی علاقے چک 15 شمالی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے محنت کش شہری کی قیمتی گھوڑی کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں ٹانگیں کاٹ دیے جانے کے بعد گھوڑی شدید زخمی حالت میں زمین پر تڑپتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...