منشیات کیخلاف مہم کے دورا ن تین اور افراد قانون کے گرفت میں آگئے

منشیات کیخلاف مہم کے دورا ن تین  اور افراد قانون کے گرفت میں آگئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دورا ن تین اور افراد قانون کے گرفت میں آگئے۔۔۔

 صدر پولیس جوہر آباد نے ایک منشیات فروش سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سوے 620گرام چرس ، ایک موزر نما تیس بور پسٹل اور چار کارتوس بر آمد کئے ،کٹھہ سگھرال سگھرال پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو پکڑا اور دوران تلاشی اس سے تیس بور پسٹل اور تین کاتوس بر آمد ہوئے جبکہ قائد آباد پولیس نے ایک شرب فروش کو گرفتار کر کے اس سے 60لٹر دیسی شراب بر آمد کی ، ملزمان کیخلاف بارکوٹکس کنٹرول ایکٹ ، آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات دتج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...