خوشحالی اور استحکام کا سفر مسلم لیگ ن کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ،طاہر یوسف

 خوشحالی اور استحکام کا سفر مسلم  لیگ ن کی قیادت میں تیزی  سے آگے بڑھ رہا ،طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستان کے رہنما طاہر یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سفر مسلم لیگ ن کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔۔

 حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، میاں نواز شریف کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی محنت و جدوجہد سے پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں سے عام آدمی کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔طاہر یوسف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، سرمایہ کاری کے فروغ اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...