بھیرہ ،پانی کی نکاسی اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال ابتر

بھیرہ ،پانی کی نکاسی اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال ابتر

جشنِ آمدِ رسول ؐ کی تقریبات سے قبل جلوسوں کے راستوں کی صفائی کرائی جائے

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں صفائی ستھرائی، بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، جبکہ مبینہ طور پر فوٹو سیشن کے ذریعے سوشل میڈیا پر کارکردگی کے دعوے کر کے اصل صورتحال ضلعی انتظامیہ سے پوشیدہ رکھی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات اور جلوسوں کے راستوں کی صفائی سمیت دیگر انتظامات میں مبینہ غفلت اور عدم توجہی پر مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی اور اہل سنت کی جملہ تنظیمات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں مختلف محافل، جلوس اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔

ان تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اہل سنت کی تنظیمات کے نمائندگان سے کسی قسم کی مشاورت یا رابطہ نہیں کیا گیا، حالانکہ مذہبی جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے مقامی علماء، منتظمین اور انتظامیہ کے درمیان باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات سے قبل تمام جلوسوں کے راستوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی، بارشی پانی کی نکاسی، تجاوزات کا خاتمہ اور سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں اور اہل سنت کی تنظیمات کے نمائندگان کو اعتماد میں لے کر جامع انتظامی پلان تشکیل دیا جائے ۔ تاکہ جشنِ آمدِ رسول ﷺ کی تقریبات مذہبی عقیدت، احترام، نظم و ضبط اور مکمل امن و امان کے ساتھ منعقد ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...