پونچھ ڈویژن سے آنیوالے انتخابی نتائج حوصلہ افزا ، مسلم لیگ ن
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے تیسرے مرحلہ میں پونچھ ڈویژن سے آنیوالے انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔۔۔
انشاء اﷲ کشمیر کی مقبوضہ وادی میں نظریاتی جماعت مسلم لیگ(ن) کو حکومت سازی میں کوئی دشواری نہیں ہو گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہون نے کہا کہ اس میں کعئی شبہ نہیں کہ کشمیر میں انتخابی عمل صاف اور شفاف انداز میں مکمل کیا گیا اور ووٹروں نے مکمل احساس تحفظ کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن ) جمہوری روایات کی امین ہے اور کسی بھی سطح پر ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دے گی۔، دیگر قوتوں پر بھی لازم ہے کہ عوام کی رائے کا احترام کریں اور چو رمچائے شور کی پالیسی سخت کرکے اپنی توانائیاں حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلئے بروئے کار لائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments