گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا یقینی بنایا جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا یقینی بنایا جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ریونیو سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ریونیو ریکوری پوزیشن کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس اے ڈی سی آر خرم حمید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر جوہرآباد انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر، تحصیلداروں اور چاروں تحصیلوں کے پٹواریوں سمیت محکمہ مال سے دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ تحصیل نورپور، قائدآباد اور نوشہرہ کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک پر موجود رہے ۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری، ماہانہ کارکردگی، پنجاب بورڈ آف ریونیو کے قواعد و ضوابط اور پالیسی کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، رجسٹریوں، فردات، انتقالات، مواضعات کی آن لائن دستیابی، زرعی رقبہ جات کے واٹر ریٹس اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ریونیو ریکوری کے تحت حاصل ہونے والی وصولیوں، جی پی ایس اور سروے رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیے گئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، موصولہ درخواستوں، نئے نوٹیفکیشن کے بعد رجسٹریوں کی پیش رفت، خسرہ جات اور مواضعات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا مکمل جانچ پڑتال، درست سروے رپورٹس اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔  انہوں نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ خدمات کی بروقت فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...