کمیٹی کی رقم 24 لاکھ 50 ہزار روپے ہڑپ کرنیوالا شخص قانون کی زد میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سالم میں ماہوار کمیٹی کی رقم 24 لاکھ 50 ہزار روپے ہڑپ کرنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا ،محمد امیر نے پولیس کو بتایا کہ سہیل یامین سے اس کے عرصہ سے لین دین اور جان پہچان تھی۔
ملزم نے اسے ماہوار کمیٹی میں شامل کیا، جس کی آخری کمیٹی تقریباً تین ماہ قبل نکلی، تاہم رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرتا رہااور بعدازاں کمیٹی کی مذکورہ رقم ہڑپ کر کے دینے سے صاف انکاری ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments