یوم آزادی ،بس اسٹینڈ کو برقی قمقموں لائٹس سے سجا دیا گیا

یوم آزادی ،بس اسٹینڈ کو برقی قمقموں لائٹس سے سجا دیا گیا

رات کے وقت بس اسٹینڈ کا منظر انتہائی دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوم آزادی پاکستان اور مکہ مکرمہ کی بابرکت سرزمین پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ کی خوشی میں سرگودھا کے جنرل بس اسٹینڈ کو برقی قمقموں اور خوبصورت آرائشی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس کے باعث رات کے وقت بس اسٹینڈ کا منظر انتہائی دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے ۔ عمارت اور اطراف کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیاہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے محمد طاہر ملک کی نگرانی میں جنرل بس اسٹینڈ کی سجاوٹ کا عمل مکمل کیا گیا۔

خوبصورت برقی قمقموں سے روشن جنرل بس اسٹینڈ مسافروں اور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور رات کے وقت یہاں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہر کی اہم عمارات اور عوامی مقامات کو خوبصورتی سے سجانے کا مقصد قومی جذبے کو اجاگر کرنا اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون، علاقائی استحکام اور مشترکہ امن کے عزم کی علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...