ناقص صفائی پر تحصیل منیجر کو معطل کر دیا گیا

 ناقص صفائی پر تحصیل منیجر کو معطل کر دیا گیا

’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز؍ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی محمد عاطف سندھو نے بھلوال شہر کا اچانک دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران شہر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر صفائی کے ناقص انتظامات، کوڑا کرکٹ اور صفائی کے عملے کی کارکردگی میں غفلت کا مشاہدہ کیا گیا۔ ناقص صفائی اور مؤثر نگرانی نہ ہونے پر اے ڈی سی نے موقع پر ہی تحصیل ،منیجر کو معطل کر دیا۔ محمد عاطف سندھو نے واضح کیا کہ صفائی کے حوالے سے صرف کاغذی کارروائی یا سب اچھا  کی رپورٹ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ عملہ خود موقع پر موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کریں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھلوال شہر کی تمام اہم شاہراہوں، گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کا مؤثر اور مسلسل آپریشن جاری رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...