محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

ہر کیٹیگری میں اول آنے والے طلبا 16اگست کوصوبائی مقابلہ میں حصہ لیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب سرگودہا کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی 2026 مرکز ی مسجد اشرفیہ گولچوک سرگودہا منعقد ہوا۔ جس میں طلباؤطالبات نے شرکت کی ۔ مقابلہ جات کی سرپرستی کاشف عمران علوی اور مولانا قاری وقار احمد عثمانی نے کی ۔ مقابلہ جات کی نگرانی قاری محمد عبداﷲ سالک ، قاری محمد حسین سیالوی ، مولانا سیف اﷲ خالد ، ججز کے فرائض ممتاز عارف قادری ، اظہر عباس چشتی اور قاری محمد نواز نے سرانجام دیٔے ۔ کیٹیگری 1 ۔ 15 سال سے کم عمر نعت خواں بچے محمد طہٰ ولد شہباز نے اول پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن سبحان ولد مظہر حیات اور تیسری پوزیشن محمد امین الحسنات ولد امان اﷲ نے حاصل کی۔

کیٹیگری 2۔ 15سال سے کم عمر نعت خواں بچیوں میں اول پوزیشن فاطمتہ الزہراہ دختر عبدالغفار ، دوسری پوزیشن مسفرہ عمران دختر محمد عمران اور تیسری پوزیشن پریا نیٔر دختر ملک محمد شاہد نے حاصل کی۔ کیٹیگری 3۔15 سال سے 25 سال کے نعت خواں مرد میں اول پوزیشن غلام احمد رضا ولد محمد اقبال ، دوسری پوزیشن حماد علی ولد اختر حسین اور تیسری پوزیشن محمد زاہد علی ولد محمد حسان نے حاصل کی۔ کیٹیگری 4 ۔15سال سے 25 سال کے نعت خواں خواتین میں اول پوزیشن نمرہ اقبال دختر محمد اقبال ، دوسری پوزیشن زنیرا اشرف دختر محمد اشرف اور تیسری پوزیشن خدیحہ بی بی دختر رشید قمر نے حاصل کی۔ آخر میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباؤطالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ہر کیٹیگری میں اول آنے والے طلباؤطالبات 16اگست 2026 کو لاہور صوبائی مقابلہ میں حصہ لیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...