شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں کرکٹ ٹرائل کیمپ
ٹرائل کیمپ کا مقصد باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانا،محمد ارشد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں تین روزہ کرکٹ ٹرائل کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کیمپ میں شہر اور گردونواح سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں نیو سٹار کرکٹ کلب کے کوچ و کپتان محمد ارشد کے مطابق ٹرائلز کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نواز کی زیر قیادت میں ٹیم سرگودھا پہنچ گئی ہے ، جو کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ٹرائل کیمپ کا مقصد باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانا اور انہیں اعلیٰ سطح کی کرکٹ کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ تین روزہ ٹرائلز کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments