سلانوالی میں ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور سے 15 ہزار روپے لوٹ لیے
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر روک کر 15 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔
پولیس نے واردات کی اطلاع ملنے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔جھاوریاں کے رہائشی ٹرک ڈرائیور محمد خان ولد محمد ریاض قوم کلہ سلانوالی کی سٹون کرشنگ مارکیٹ سے بجری لوڈ کرکے جھنگ جا رہا تھا۔ چک نمبر 130 شمالی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 15 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments