فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیم کا چھاپہ، بجلی چور صارف
سلانوالی (نمائندہ دنیا ) فیسکو سب ڈویژن نشتر آباد کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر کی مین پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارف کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو نشتر آباد وقار یونس کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔فیسکو ذرائع کے مطابق اینٹی تھیفٹ ٹیم کے ارکان محمد ارشد، جاوید اقبال اور محمد عمران نے چیکنگ کے دوران چک نمبر 115 رسالہ کالونی کے رہائشی محمد مصطفیٰ ولد عبدالخالق کو مبینہ طور پر میٹر کی پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 462-I کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments