چلتی بس میں دو خواتین نے مسافر کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال

چلتی بس میں دو خواتین نے مسافر  کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال

سلانوالی (نمائندہ دنیا ) چلتی بس میں دو نامعلوم خواتین نے مبینہ طور پر جیب تراشی کرتے ہوئے مسافر کی جیب سے ایک لاکھ روپے نقدی نکال لی اور بس سے اتر کر فرار ہوگئیں۔

 تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔بلاک نمبر 3 کمرشل مارکیٹ کے ہینڈی کرافٹ تاجر رانا عبدالرحمن ولد محمد علی سرگودھا جانے کیلئے سلانوالی بس اڈے پہنچے ۔ انہوں نے لاری اڈے پر گنے کے جوس کی ریڑھی سے جوس خریدا اور قمیض کی بغلی جیب سے رقم نکالی، جس دوران وہاں موجود دو خواتین نے مبینہ طور پر ان کی جیب میں موجود ایک لاکھ روپے کی رقم دیکھ لی۔بعدازاں جب رانا عبدالرحمن بس میں سوار ہوئے تو دونوں خواتین بھی اسی بس میں سوار ہوکر ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئیں۔ بس حیات فیڈ ملز کے قریب پہنچی تو دونوں خواتین نے بس رکوا کر اتر گئیں۔ کچھ دیر بعد متاثرہ شخص نے جیب چیک کی تو ایک لاکھ روپے غائب تھے ۔ پولیس نے رانا عبدالرحمن کی درخواست پر نامعلوم خواتین کے خلاف دفعہ 379 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...