پی پی 73 کے مسائل حل کیے جائیں گے :میاں سلطان علی

پی پی 73 کے مسائل حل کیے  جائیں گے :میاں سلطان علی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) حلقہ پی پی 73 کے ووٹرز، سپورٹرز اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز نے پبلک سیکر ٹریٹ حویلی میاں شیر علی رانجھا میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں سلطان علی رانجھا سے ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران ملاقات کی اور حلقے کے مختلف عوامی و ترقیاتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر معززین علاقہ نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سرکاری محکموں میں میرٹ کے باوجود التوا کا شکار عوامی کاموں اور دیگر مسائل سے ایم پی اے میاں سلطان علی رانجھا کو آگاہ کیا۔ میاں سلطان علی رانجھا نے متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے مسائل کے حل اور زیر التوا کاموں کی تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔میاں سلطان علی رانجھا نے کہا کہ حلقہ پی پی 73 کے عوام کے مسائل کا حل، میرٹ کی بالادستی اور علاقائی ترقی ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...