نوجوان کو مبینہ طور پر پسٹل تان کر دھمکیاں، 6 افراد پر مقدمہ درج

 نوجوان کو مبینہ طور پر پسٹل تان  کر دھمکیاں، 6 افراد پر مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) لک موڑ میں والی بال کھیل کر واپس آنے والے 16 سالہ نوجوان کا راستہ روک کر مبینہ طور پر پسٹل تاننے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

درخواست گزار قمر عباس کے مطابق اس کا بیٹا فہد گزشتہ شام ڈیرہ یارے والا سے والی بال کھیل کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں احمد نے مبینہ طور پر اس پر 30 بور پسٹل تان لیا، جبکہ طیب، ابراہیم اور تین نامعلوم افراد نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔قمر عباس کے مطابق مذکورہ ملزمان اس سے قبل بھی فون پر اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...