اسوۂ حسنہ انسانیت کی معراج ہے : ڈاکٹر غوث محمد

اسوۂ حسنہ انسانیت کی  معراج ہے : ڈاکٹر غوث محمد

خوشاب (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰؐ کا اسوۂ حسنہ انسانیت کی معراج ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

جشن ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والی میلاد کی نورانی محافل اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ راہبر کامل اور ہادی برحق ہیں، آپؐ کی پاکیزہ تعلیمات کا ہر پہلو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی عقائد سے روگردانی اور نبی کریمؐ کے عطا کردہ سنہری اصولوں سے انحراف ہے ۔ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ اگر مسلمان قرآن اور صاحب قرآنؐ کا دامن مضبوطی سے تھام لیں اور اسوۂ حسنہ کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...