لڑکی مبینہ اغوا، کورٹ میرج کے بعد دوبارہ اغوا کا مقدمہ
میانوالی (نامہ نگار ) نواحی علاقہ ڈب بلوچاں، پپلاں میں 14 سالہ لڑکی اور اس کی پھوپھی کے مبینہ اغوا، بعد ازاں کم عمری کی مبینہ شادی اور لڑکی کے دوبارہ اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
واقعے کے حوالے سے تھانہ پپلاں اور تھانہ سٹی میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈب بلوچاں کے ایک گھر سے 14 سالہ عروج اور اس کی پھوپھی مبینہ طور پر لاپتا ہوئیں، جس پر لڑکی کے والد نے تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کرایا۔ بعد ازاں ایک شخص نے عروج سے سیشن کورٹ میانوالی میں مبینہ طور پر نکاح کیا۔ ذرائع کے مطابق نکاح کے بعد روانگی کے دوران میانوالی تلہ گنگ روڈ پر چار مسلح کار سوار افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر دوبارہ اغوا کرلیا، جس پر تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمہ درج کیا گیا۔مبینہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرا کے دارالامان منتقل کردیا ہے ، تاہم اس کی پھوپھی تاحال بازیاب نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments