رشتہ داری کا فائدہ اٹھا کر ساڑھے 5 تولے سے زائد زیورات ہڑپ

رشتہ داری کا فائدہ اٹھا کر ساڑھے 5 تولے سے زائد زیورات ہڑپ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی ٹاؤن میں رشتہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 تولے 10 ماشے طلائی زیورات مبینہ طور پر ہڑپ کرنے کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں محمد الیاس نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل محسن عباس اور اس کی بیوی بدرہ اس کے گھر آئے اور بتایا کہ محسن عباس کی بہن کی شادی ہے ، جس کے لیے دکھانے کی غرض سے زیورات درکار ہیں۔ ملزمان نے زیورات ایک ہفتے بعد واپس کرنے کا وعدہ کیا۔درخواست گزار کے مطابق اس نے ان کے حوالے 4 چوڑیاں، ایک انگوٹھی، ایک نیکلس سیٹ اور دو بالیاں دیں، جن کا مجموعی وزن 5 تولے 10 ماشے تھا۔ ایک ہفتے بعد زیورات واپس مانگنے پر ملزمان مبینہ طور پر ٹال مٹول کرتے رہے اور بعدازاں واپس کرنے سے انکار کردیا۔پولیس نے محمد الیاس کی درخواست پر محسن عباس اور اس کی اہلیہ بدرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...