نعروں اور دعوؤں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں : رائے منیر احمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا محور عوام کی خدمت، ملکی ترقی، کرپشن کا خاتمہ، شفاف نظام اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔
ہم نعروں اور دعوؤں کے بجائے عملی خدمت اور مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،موجودہ حالات میں ملک کو انتشار اور الزام تراشی نہیں بلکہ اتحاد، دیانتدار قیادت اور مضبوط معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، تعلیم و صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments