سابقہ رنجش پر فائرنگ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سکیسر کے علاقے میں مبینہ سابقہ خاندانی رنجش پر موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں محمد کامران اور اس کا ساتھی محمد زہیب زخمی ہوگئے ۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مسعود وغیرہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے محمد کامران اور محمد زہیب کو زخمی کیا۔ واقعے کی وجہ سابقہ خاندانی رنجش بتائی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد کامران نے کچھ عرصہ قبل محمد مسعود احمد کی ہمشیرہ کو طلاق دی تھی، جس پر ملزمان مبینہ طور پر اس سے رنجش رکھتے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments