شمشیر ٹاؤن میں بند سکول سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شمشیر ٹاؤن میں بند سکول کی عمارت سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام رسول کے نام سے ہوئی ، جو مذکورہ سکول میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ پولیس نے موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جبکہ واقعے کے مزید حقائق پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد سامنے آئینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments