پی ٹی آئی کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں آئینی راستہ اختیار کرے :شازیہ بانو بٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی صحت اور طبی ضروریات کے حوالے سے تمام قانونی و آئینی تقاضے پورے کر رہی ہے ۔
سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت عمران خان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ماہر ڈاکٹروں نے ان کا جائزہ لیا اور طبی معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ قیدی کی صحت، علاج اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، تاہم قانون اور عدالتی احکامات کی پابندی بھی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے ۔پی ٹی آئی کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments