ربیع الاول میں امن، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا فروغ مشترکہ ذمہ داری :مفتی انتخاب احمد نوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے مقدس ایام میں امن، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
اس لیے علماء کرام اور جلوس منتظمین ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تمام پروگرام پرامن اور باوقار انداز میں منعقد ہوسکیں۔انہوں نے علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صاحبزادہ محمد امجد کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، علماء کرام اور مشائخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 12 ربیع الاول کے تمام پروگراموں کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور عقیدت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments