جوہرآباد میں دینی مدارس کے طلبہ کی میلاد ریلی، نعرے
جوہرآباد میں دینی مدارس کے طلبہ کی میلاد ریلی، نعرے راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھول
خوشاب (نمائندہ دنیا )جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں جامع مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی جوہرآباد سے دینی مدارس کے طلبہ نے عظیم الشان میلاد ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت دینی مدارس کے معلمین نے کی۔ ریلی مین بازار کا چکر لگانے کے بعد واپس جامع مسجد غوثیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکائے ریلی نے رنگ برنگی جھنڈیاں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘‘سیدی مرشدی یا نبی یا نبی’’ کے نعرے درج تھے ۔ ریلی کے دوران جوہرآباد کی فضائیں ‘‘غلام ہیں غلام ہیں، رسولؐ کے غلام ہیں’’ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔راستے میں نیاز کراکری سٹور، اشفاق ٹریڈرز، رحمان ٹریڈرز اور کمانڈر پرنٹنگ پریس سمیت مختلف مقامات پر ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شرکائے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور قائدین کو ہار پہنائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments