3 سال سے سڑک نامکمل،بجری نے مکینوں کی مشکلات بڑھا دیں
3 سال سے سڑک نامکمل،بجری نے مکینوں کی مشکلات بڑھا دیں نامکمل منصوبے کو فوری مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں:شہری
خوشاب (نمائندہ دنیا )تھل کے مواضعات جھرکل اور نواں سگو کو ملانے والی پانچ کلومیٹر رابطہ سڑک تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔ تعمیراتی کام گزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا تاہم سڑک کی پکٹنگ اور بجری ڈالنے کا کام بھی مکمل نہ ہو سکا اور ٹھیکیدار مبینہ طور پر کام چھوڑ کر غائب ہوگیا۔تعمیراتی کام رکنے کے باعث منصوبے کے لیے جاری فنڈز اوور لیپ ہونے کے بعد واپس چلے گئے ۔ سڑک پر ڈالی گئی سنگلاخ بجری کے باعث گزشتہ تین سال سے یہاں سفر کرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نامکمل منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مزید تاخیر کی صورت میں منصوبے پر خرچ ہونے والا قومی سرمایہ بھی ضائع ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments