نکاسی آب کا مسئلہ ،نالہ بند ہونے سے پانی گھروں میں داخل

نکاسی آب کا مسئلہ ،نالہ بند ہونے سے پانی گھروں میں داخل

نکاسی آب کا مسئلہ ،نالہ بند ہونے سے پانی گھروں میں داخل سیاسی بنیادوں پر مبینہ طور پر پہلے سے تعمیر شدہ نالہ بند کرنے سے مسئلہ بنا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )عوامی نمائندے نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوگئے ، سیاسی بنیادوں پر مبینہ طور پر پہلے سے تعمیر شدہ نالہ بند کیے جانے کے باعث حالیہ بارشوں کے دوران پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ گراونڈ ہائی سکول تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔گراونڈ ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ مین روڈ پر تقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے نالے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا۔ نالہ بند ہونے کے باعث بارش کا پانی نکاسی کا راستہ نہ ملنے پر آبادی میں داخل ہوگیا اور متعدد گھروں کو متاثر کیا۔شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ گراونڈ ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ بند نالے کو فوری طور پر فعال کرکے شہریوں کو ممکنہ بڑے نقصان سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...