شاہین چوک میں دورانِ کام مزدور جاں بحق، انکوائری شروع
شاہین چوک میں دورانِ کام مزدور جاں بحق، انکوائری شروع موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ، بعض ذرائع ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دے رہے ا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )شاہین چوک میں دورانِ کام ظفر اقبال نامی مزدور جاں بحق ہوگیا، تاہم موت کی وجہ کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق مزدور کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جبکہ بعض ذرائع اسے ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعے کا ایم ڈی واسا راؤ ابوبکر عمران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ ثاقب کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے واقعے کی میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے انکوائری سات روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ظفر اقبال کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور لاش گھر لے گئے ۔ واسا حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے کہ مزدور ہارٹ اٹیک، کرنٹ لگنے یا کسی اور وجہ سے جاں بحق ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments