کندیاں کے کچہ میلے والی اور ڈیرہ بلوچاں والا میں دریائی کٹاؤ

کندیاں کے کچہ میلے والی اور ڈیرہ بلوچاں والا میں دریائی کٹاؤ

کندیاں کے کچہ میلے والی اور ڈیرہ بلوچاں والا میں دریائی کٹاؤمزید 30 گھر دریا برد ہوگئے ، متاثرہ خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے پر مجبور

میانوالی (نامہ نگار ) کندیاں کے نواحی علاقوں کچہ میلے والی اور ڈیرہ بلوچاں والا میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں مقامی افراد کے مطابق چند روز کے دوران مزید 30 گھر دریا برد ہوگئے ، جبکہ ایک ماہ کے دوران دریا برد ہونے والے گھروں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 200 گھر دریائی کٹاؤ کی نذر ہوچکے ہیں اور متاثرہ خاندان اپنی مدد آپ کے تحت سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرکے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے تاحال کوئی مؤثر حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا، نہ ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوسکی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا کہ دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے فوری حفاظتی بند تعمیر کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...