غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش اسلحہ پر مکمل پابندی
بھلوال (نمائندہ دنیا)غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش اسلحہ پر مکمل پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔۔۔
تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد۔اسلحہ اور بدمعاشی کلچر کے خاتمے کے لیے بھلوال پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم ثاقب کے قبضہ سے رائفل 44 بور برآمد، ملزم رحمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور جبکہ ملزم فیصل کے قبضہ سے بھی 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments