سماجی شخصیت ڈاکٹر مجاہد کی پرتکلف فش پارٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شمالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مجاہد کی جانب سے اپنے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف فش پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں علاقے کی معزز شخصیات، دوستوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمانوں کی تواضع کے لیے مچھلی سمیت مختلف لذیذ کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں دوستانہ تعلقات، محبت، خلوص اور بھائی چارے کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments