زینب حفیظ صدیقی فری آئی کیمپ میں 655 مریضوں کا طبی معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آپٹیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان سرگودھا زون کے صدر لیاقت حفیظ صدیقی کی زیر نگرانی سالانہ زینب حفیظ صدیقی فری آئی کیمپ میں 655 مریضوں کا طبی معائنہ کرتے ہوئے 148 آپریشن کئے گے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر آپٹیشنز ایسویسی ایشن سرگودھا زون کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد انصاری نے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،فنانس سیکرٹری محمد وسیم اور گروپ لیڈر عبدالحمید ڈوگر کے ہمراہ آئی کیمپ کے پنڈال میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پرچی سے لیکر مریض کی سرجری کے عمل کا بغور جائزہ لیا اور اس مشن کو دکھی انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments