نوجوان کو برہنہ حالت میں تشدد ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے ڈیرے پر لے جا کر برہنہ حالت میں پائپوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنانے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل افضل نامی شخص سے لڑائی اور تھانہ سٹی میں درخواست دینے کی رنجش پر عبدالرحمان نامی نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا،اس دوران ملزمان نے اسے مبینہ طور پر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم مغوی نوجوان موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور گھر پہنچ گیا۔ واقعے کا مقدمہ نعمان، تنویر، افضل، حبیب خان، شیخ مبشر، عمیر کمبوہ سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments