تھانہ مکڑوال پولیس کی کارروائی 3 ملز م گرفتار، 3 پسٹل برآمد
میانوالی(نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30 بور برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال انسپکٹر فاروق خان اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ عبید اللہ، سکنہ مکڑوال، سے ایک پسٹل 30 بور، سعید گل، سکنہ مکڑوال، سے ایک پسٹل 30 بور جبکہ جاوید خان، سکنہ مکڑوال، سے ایک پسٹل 30بور برآمد کیا۔ دریافت پر ملزمان اسلحے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ مکڑوال میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments