اوور لوڈنگ کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
لوڈ ایکسل مینجمنٹ کا جاری ٹیبل متنازعہ بن کر رہ گیا ، رپورٹ ارسال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مال بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کے باعث دو سال قبل تعمیر ہونیوالی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں،انتظامیہ کی طرف سے لوڈ ایکسل مینجمنٹ کا جاری ٹیبل متنازعہ بن کر رہ گیا ،ذرائع کے مطابق حکومت نے شاہراؤں کے معیار کے مطابق ان پر چلنے والی مال بردار گاڑیوں کے لوڈ کی حد ود مقرر کر رکھی ہیں اورلوڈ ایکسل مینجمنٹ کے نام سے جاری ٹیبل میں متذکرہ پروگرام کے تحت تعمیر ہونیوالی شاہراؤں کے متعلق لوڈ کا تعین نہ ہونے کے باعث یہ سڑکیں اوور لوڈنگ کی وجہ سے دوسال میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہیں،بالخصوص معدنیات سے لوڈ گاڑیاں ان سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، اس سلسلہ میں صوبائی حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ ایکسل کے ٹیبل پر نظر ثانی کر کے نئی گائیڈ لائن طلب کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments